Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلعفر اور مضافات کو داعش سے آزاد

 بغداد-----عراق کی حکومت نے شمالی شہر تلعفر اور اس کے نواحی علاقوں کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پرآزاد کرانے کا ایک اور اعلان کیا ہے۔ رواں  ہفتے میں عراقی فوج یا حکومت کی جانب سے یہ اس قسم کا چوتھا اعلان ہے۔ گزشتہ روز   تلعفر اور مضافات کی فتح کی نوید عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر نے ایک بیان میں دی ہے اور کہا ہے :’’ داعش کے خلاف ہماری کامل فتح کی خوشی حاصل ہو گئی ہے اور اب صوبہ نینویٰ مکمل طور پر ہماری فورسز کے ہاتھ میں ہے‘‘۔دو روز پہلے عراقی فورسز نے یہ اطلاع دی ہے کہ انھوں نے داعش کے خلاف آٹھ روز کی لڑائی کے بعد تلعفر شہر کے تمام انتیس علاقوں اور محلوں پر دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔شہر سے گیارہ کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے قصبے العیاضیہ میں داعش کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان خونریز لڑائی کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

شیئر: