Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کو شہریت فراہم کی جائے، اقوام متحدہ

    برسلز ۔۔۔۔۔۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے ہائی کمشنر نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے شہریت کا مطالبہ کر دیا ۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   میانمار کی ریاست راکھین میں امن حاصل کرنے اور روہنگیا مسلمانوں کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے انہیں شہریت فراہم کرنا لازمی ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمان اقلیت میں ہیں اور مقامی حکومت انہیں بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ ملکی شہریت دینے سے بھی انکاری ہے۔ میانمار میں اس اقلیت کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک ہزاروں روہنگیا ہلاک اور تقریبا ایک لاکھ 40  ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔

شیئر: