Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ اور ٹانگوں کی چربی ختم کرنے کیلئے شاٹس

برلن .... برلن میں آج ہونے والی ایک کانفرنس میں ایسے شاٹس پیش کئے گئے ہیں جو صرف 2ماہ میں آپ کی ٹانگوں اور پیٹ پر جمی چربی گھلا کر انہیں اسمارٹ کردیتے ہیں۔ یہ ایسے کپڑے سے بنائے گئے ہیں۔ جس میں سیکڑوں ذرات کی شکل میں دھاگے ہیں جو ایک طرح سے آپ کی جلد سے رگڑ کھاتے رہتے ہیں اور یوں ٹانگوں میں چربی کو پگھلاتے رہتے ہیں۔ رگڑ سے جلد کا درجہ حرارت بڑھتا ہے اور خون کی گردش میں تیزی پیدا ہوتی ہے۔ صرف 2ماہ میں پیٹ پر سے چربی گھلنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور آپ 3.2سینٹی میٹر چربی ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں جبکہ ٹانگوں پر سے 2.5سینٹی میٹر چربی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کا کہناتھا کہ ایک طرح سے یہ شاٹس ”آپ کی جلد کو کھاتے رہتے ہیں“
 

شیئر: