400 جی بی، ایک میموری کارڈ میں
سین ڈسک کا نیا میموری کارڈ مائیکرو(یو ایس ایچ ایس ڈی سی ون)400 جی بی تک ڈیٹا اسٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو دیگر تمام میموری کارڈز کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ صرف یہی نہیں اسکی ٹرانسفر اسپیڈ بھی 100 ایم بی فی سیکنڈ ہے یعنی ایک منٹ میں 1200 تصاویر اسٹور کی جا سکتی ہیں۔اپنی 1080 پی وڈیو کی بدولت یہ نہ صرف اسمارٹ فونز بلکہ ڈرونز اور گوپروز ڈرونز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔آئی فون سے دگنا اسٹوریج رکھنے والے اس میموری کارڈ کی قیمت 250 ڈالر ہے۔