Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب صدر جمہوریہ کی جانب سے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد

نئی دہلی۔۔۔نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کا تہوار جذبہ ایثار کی علامت ہے  اور انسانی زندگیوں میں سچائی اور ایثار کی قدروں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن یہ ہے’’میں ملک کے عوام کو عیدالاضحی کے مبارکباد موقع پر اپنی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘عیدالاضحی جذبہ ایثار اور زندگیوں کیلئے ایثارکی علامت ہے۔ یہ تہوار بنی نوع انساں کو روز مرہ کی زندگی میں صداقت اورہمدردی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ خدا کرے یہ مقدس تہوار ہمارے ملک میں امن ، یگانگت اور خوشحالی لے کر آئے۔

شیئر: