Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جمہوریہ کی جانب سےعیدالاضحی کی مبارکباد

نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اہل وطن کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیعام میں کہا ہے کہ ’’عید الاضحی کے موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں خصوصاً مسلم بھائی بہنوں کو جو ملک و بیرون ملک مقیم ہیں اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آیئے ہم سب اس موقع پر اپنے آپ کو از سر نو جذبہ صداقت ، ایثار ، قربانی، اور خدمت خلق کیلئے جو اس تہوار کا جوہر ہے ،وقف کریں۔ خدا کرے یہ منفرد تہوار ہماری ملی جلی ثقافت کو تقویت بخشے ، یکجہتی اور باہمی اتحاد کو مستحکم بنائے اور ہم سب میں بنی نوع انساں کی فلاح و بہبود کیلئے جدو جہد کرنے کا جذبہ پیدا کرے۔

شیئر: