Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امراضِ جلد کے مریضوں کی سہولت کیلئے ٹیلی ڈرمیٹو لوجی اسکیم

    لکھنؤ----- اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ڈاکٹررام منوہر لوہیا اسپتال گومتی نگر میں امراض جلد کے مریضوں کی سہولت کیلئے جلد ہی ٹیلی ڈرمیٹولوجی اسکیم شروع کی جائیگی۔ وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایاکہ ابھی تک ریاست کے کسی بھی سرکاری اسپتال میںایسی سہولت دستیاب نہیں۔ فی الحال ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں امراض جلد کے ماہرین کی کافی کمی ہے۔ اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ریاست میں سب سے پہلے لوہیا اسپتال کے اِسکِن ڈیسیز ڈیپارٹمنٹ میں ٹیلی ڈرمیٹولوجی کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریض اپنے موبائل فون پر گوگل ایپ کے ذریعہ یا اسپتال کی ویب سائٹ کا استعمال کرکے ٹیلی ڈرمیٹولوجی سہولت کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔مریض کو اپنی جلد سے متعلق بیماری کی علامت اور جسم کے جس حصہ میں ہے اس کی فوٹو گوگل ایپ یا ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کرنی ہوگی۔ اس کے بعد مریض کو اسکے موبائل نمبر پر ایک آئی ڈی نمبر دیا جائیگا۔وزیر صحت نے بتایاکہ ڈاکٹر کے ذریعہ علامت اور تصویر کی بنیاد پر علاج سے متعلق صلاح مریض کے موبائل اور آئی ٹی پر بھیج دی جائیگی، جس میں نسخہ بھی شامل ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر ماہرین کے ذریعہ مریض کو اسپتال بھی بلایا جا سکتا ہے۔

شیئر: