گورکھپورسانحہ: ڈاکٹر کفیل خان گرفتار
گورکھپور----گورکھپور کے بی آر میڈیکل کالج میں بچوں کی موت کے معاملے میں ملزم ڈاکٹر کفیل خان کو آج صبح یوپی ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ٹی ایف اب انہیں گورکھپور پولیس کے حوالے کریگی۔ بی آر ڈی میڈیکل کالج کے واقعہ سے متعلق اب تک9افراد کو ملزم قراردیا گیاہے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کفیل خان کو لکھنو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے ڈاکٹر کفیل کی موجودگی کے مقام کی اطلاع پر چھاپہ ماکر گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل بی آر ڈی میڈیکل اسپتال میں شعبہ اطفال کے انچارج تھے۔ پچھلے دوہفتے سے مفرور تھےاور پولیس ان کی تلاش میں سرگرداں تھی۔