گٹکہ فیکٹری پر چھاپہ،20لاکھ کا سامان ضبط
اورنگ آباد۔۔۔ریاست مہاراشٹر میں گٹکے کی فروخت پر پابندی کے باوجود مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں کھلے عام گٹکے کا کاروبار جاری ہے۔ گٹکوں کےکئی کارخانوں میں زہریلے گٹکے تیار کئے جارہے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ کاروبار پھل پھول رہا ہے۔ شہر کے مکندر واڑی علاقے میں راجو منڈے نامی شخص کی 2غیر قانونی گٹکا فیکٹریوں پرپولیس نے چھاپہ مارکر 20لاکھ روپے مالیت کا مسالہ ضبط کرلیا۔ واضح رہے کہ ریاست میں کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ نے ریاست میں گٹکے کی تیاری اور خریدو فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے فیکٹری مالک سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔