فٹبال کوالیفائنگ راونڈ: جاپان نے آسٹریلیا کو 0-2سے ہرا دیا
ٹوکیو: فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں جاپان نے آسٹریلیا کو0-2سے ہرا کر ورلڈ کپ 2018 ءکیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جاپان میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں میزبان ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا کیساتھ ہوا۔ اس اہم میچ میں جاپانی کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دی، وہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل حریف ٹیم پر ایک گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔جاپان کی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ میچ کے 82 ویں منٹ میں وہ ایک مرتبہ پھر گیند کو مخالف گول پوسٹ میں پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔آسٹریلیا کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ اس شاندار فتح نے جاپان کو عالمی کپ 2018 کا انٹری ٹکٹ دلوا دیا ہے۔