Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈینہو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنےوالا ملک قرار دیدیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ ادا کیا، پھرملنے کا پیغام بھی دیا 
 
 لاہور:انٹرنیشنل فٹبالر رونالڈینہو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔ رونالڈینیو اپنے ساتھی فٹبالرز کے ہمراہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز ای کے ذریعے برازیل روانہ ہو گئے۔روانگی کے وقت ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رونالڈینہو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دینے کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے دورہ پاکستان پر رونالڈینہو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیوںپاکستان آکر نے دنیا کو بتا دیاکہ پاکستان پرامن اورمحبت کرنے والا ملک ہے۔دریں اثناء انٹر نیشنل فٹبالرز کی روانگی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
 

شیئر: