دبئی: ملازمین کے ڈیوٹی اوقات اسکولوں سے مختلف کرنے پر غور
دبئی: سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین کے ڈیوٹی کے اوقات اسکولوں سے مختلف کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی تجویز کے مطابق شاہراہوں پر ٹریفک ازدحام کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملازمین کی ڈیوٹی کےاوقات کے تعین میں لچک رکھی جائے نیز یہ اوقات اسکولوں کے اوقات سے مختلف ہو۔ اتھارٹی کے سربراہ مطر الطایر نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک ازدحام کا جائزہ لینے سے اندازہ ہوتا ہے کہ 13فیصد ٹریفک کا تعلق اسکول بسوں سے ہے۔ اس وقت دبئی میں 2لاکھ95ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ 2020تڪ طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔62فیصد ڈیرہ دبئی میں ہیں جبکہ 38فیصد بر دبئی میں ہیں۔ ان کی وجہ سے روڈ نیٹ ورک پر بہت دباؤ ہے۔ ملازمین اور طلبہ کے اوقات مختلف کرنے کے علاوہ دیگر تجاویز بھی زیر غور ہیں۔