Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی مارینا کے شعلہ ٹاور میں آگ کی وجہ معلوم ہوگئی

دبئی: دبئی مارینا کے شعلہ ٹاور میں لگنے والی آگ کی بنیادی وجہ سیگریٹ تھی۔ دبئی پولیس نے آتشزدگی کا بنیادی سبب معلوم کرلیا ہے۔ جلتی سگریٹ کے ٹوٹے کی وجہ سے آدھا ٹاور جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔ دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ المری نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاور کی بیشتر اپارٹمنٹ جل گئے تھے تاہم ماہرین کی ٹیم آتشزدگی کے بنیادی اسباب معلوم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے ٹاور میں لگنے والی آگ کے اسباب معلوم کرنے کے لئے کئی کمیٹیوں اور اداروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔
 

شیئر: