Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دُنیا کا کوئی علم دینی علم پرفوقیت نہیں رکھتا،مولانا نوید افروز

جدہ کے مقامی ہوٹل میں ’’دارالعلم ‘‘ کا 21واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد وانعامات
جدہ ( امین انصاری ) بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے مدرسہ ’’ دارالعلم ‘‘کا21 واں سالانہ جلسہ مقامی ہوٹل میں منعقد کیاگیا۔بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ کے بانی و صدرمولانا حافظ محمد نوید افروز نویدنے سرپرستی کی جبکہ نائب صدر تعلیمی کمیٹی قاضی محمد مصلح الدین جاوید صدیقی صابری نے صدارت کی۔
جلسے کا آغاز معتمد بزم مولاناحافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری صدیقی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔ استاد نعت دارالعلم قاری سید ابولحسن قادری نے نعت طیبہ پیش کی ۔معتمد نشرو اشاعت بزم حافظ محمد نظام الدین غوری صوفی قادری نے اپنے منفرد لب و لہجے میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔
مولانا حافظ حیدر علی خان قادری نے دارالعلم کا تعارف پیش کیا ۔ سرپرست جلسہ مولانا محمد نوید افروز نے دینی علم کی افادیت واہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ِدین پر دنیا کا کوئی علم فوقیت نہیں رکھتا۔ جس دین میں خدا شناسی ہے وہ دینِ اسلام ہے اور دنیا کا سب سے اعلیٰ، اخلاقی، معیاری اور انسانی حقوق پر مبنی کوئی مذہب ہے تو وہ دین اسلام ہی ہے ۔ صدر جلسہ محمد مصلح الدین جاوید نے دارالعلم کی21 سالہ خدمات پر مختصراً روشنی ڈالی ۔
مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز نے تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ امسال دارالعلم کی 40 روزہ گرمائی کوچنگ کلاسز میں 65طلباء نے داخلہ لیا اور 60طلباء نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر دارالعلم میں منعقدہ مقابلہ حُسن ِقرأت ، نعت طیبہ اور تقاریر میں جو طلبہ کامیاب ہوئے ان میں جماعت پنجم سے قرأت میں عظیم احمد عظمت اللہ ، جماعت چہارم سے فواز فاروق اور جماعت سوم سے ولید قاضی محمد سلیمان جبکہ نعت شریف کے مقابلے میں محمد عاطف شیخ درجہ اول، محمد عبدالحفیظ درجۂ دوّم، عظیم احمد عظمت اللہ درجۂ سوم اور محمد ایان شیخ ترغیبی انعام یافتہ ، اُردو تقریری مقابلے میں درجۂ اوّل سے کامیاب فواز فاروق، درجۂ دوم سے محمد واصف الدین انصاری اور درجۂ سوم سے عظیم احمد عظمت اللہ، انگریزی تقریری مقابلے میں درجۂ اول سے کامیاب محمد عاطف شیخ، درجۂ دوم سے محمد ایان شیخ اور درجۂ سوم سے محمد صدیق انصاری نے خوش الحانی کا مظاہرہ کیا اور سامعین کی خوب دادوتحسین حاصل کی ۔ بعد ازاں اسلامی کوئز مقابلہ منعقد ہوا جس میں 3 ٹیموں نے حصہ لیا جو اس طرح سے تھیں:
٭٭ فریق مفتی محمد عبدالحمیدؒ سابق شیخ الجامعہ
٭٭فریق حاجی منیر الدین ؒ سابق خطیب مکہ مسجد وامیر جامعہ اور
٭٭ فریق حکیم محمد حسین ؒ سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ
اس مقابلے میں فریق حاجی منیر الدین ؒ نے کامیابی نے حاصل کی ۔ اسلامی کوئز کی تیاری صدر مدرس مولانا محمد عبدالسلام عزیز انواری نے کروائی تھی اور وہ کوئز کے جج بھی تھے ۔ بعد ازاں امتحانات اور مقابلوں میں کامیاب طلباء میں سرپرست جلسہ ،صدر جلسہ اور مہمانان خصوصی سید عماد الدین معظم قادری ، مولانا محمد عبدالسلام نائب صدر بزم، مولانا حافظ و قاری سید شاہ خلیل اللہ، بشیر اویس بخاری نقشبندی اور سید محمد عبدالرب حامد قادری نائب صدر فائنانس کمیٹی نے انعامات تقسیم کئے ۔
دارالعلم کے اساتذہ مولانا حافظ سید عبید اللہ، حافظ و قاری سید درویش محی الدین اور قاری محمد اعجاز صابری کو اُنکی خدمات پرنشانِ سپاس پیش کیا گیا ۔
محمد عبدالرحمن انس، محمد شعیب علی، محمد مسیح الدین کلیم صابری، محمد عاصم ادریس صابری، محمد خواجہ، محمد حاجی نے انتظامات میں حصہ لیا۔ حافظ نظام الدین غوری کے کلمات تشکر پر جلسے کا اختتام ہوا۔

شیئر: