Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی ’ ’دنگل“نے ہالی وڈ کو حیران کردیا

بالی وڈاسٹارعامر خان کی فلم ”دنگل“ کی دنیا بھر میں کامیابی نے ہالی وڈ والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کی ”دنگل“ 11 ملین ڈالر کے بجٹ میںبنی تھی۔اس نے دنیا بھر سے 285 ملین ڈالر یعنی 29 ارب پاکستانی روپے کا منافع کمالیا ہے۔دوسری طرف 2016ءمیں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ”کیپٹن امریکہ سول وار‘ ‘نے دنیا بھر سے 900 ملین ڈالر یعنی 90 ارب پاکستانی روپے سے زائد کا منافع کما یا جبکہ اس پر 25 ارب روپے کا خرچ آیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس طرح بجٹ اورمنافع کے کھیل میں بالی وڈ کی ”دنگل “نے ہالی وڈ کی ”کیپٹن امریکہ سول وار‘ ‘کو مات دے دی ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: