Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر اور بلے کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،زرداری

کراچی ...پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں اوراس سے پہلے مخالفین کوبڑے سرپرائز دیں گے۔2013 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے خلاف سازش ہوئی ،جمہوریت کے لئے انتخابی نتائج کوتسلیم کیا۔ اس مرتبہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ۔ہر حلقے میں ووٹ کےلئے جنگ لڑیں گے۔نتائج سامنے آنے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہیں ہٹیں گے۔ وہ سینئروزیرنثارکھوڑو، وزیراطلاعات ناصرشاہ اورپیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ﺅں سے ملاقات کر رہے تھے ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق زرداری نے کہا کہ 2018میں ہماری حکومت ہو گی کارکن تیاری کرلیں ۔ شیر اور بلے والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ اقتدار میں آکر سب بھول جاتے ہیں ۔نواز شریف کو سیاست نہیں آتی اور انہیں سیاسی داو پیچ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ زرداری نے نواب شاہ سے آئندہ الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔

 

شیئر: