رنویر سنگھ کو رضا مراد کے 24تھپڑ
ہندوستانی اداکار رضا مراد نے فلم کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ پر تھپڑوں کی بارش کردی۔رنویر سنگھ اور رضا مراد ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں رضا مراد کو رنویر کو تھپڑ مارنا تھا اورجب سین حقیقت سے قریب تر پکچرائز نہ ہوسکا تو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اسے دوبارہ پکچرائز کیا لیکن اس بار بھی سین حقیقی منظر نہ پیش کرسکا تو اسے ایک بار پھر ری ٹیک کیا گیا اورآپ یہ جان کے حیران رہ جائیں گے کہ اس کے لئے رنویر کورضا مراد کے 24 تھپڑ کھانے پڑے تب کہیں جا کر ہدایت کار نے” اوکے“ کی آواز لگائی تاہم اس دوران بے چارے رنویر کا گال سرخ ہوچکا تھا۔رنویر نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے کی خبر کو شئیر کیا اور کہا کہ یہ حقیقی کہانی ہے۔