بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے دولت کمانے کی دوڑ میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کی تمام حسیناﺅں کو پچھاڑدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپکا پڈوکون نے ایک سال میں 70کروڑ ہندوستانی روپے یعنی 1 ارب پاکستانی روپے کمائے ہیں۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق گزشتہ برس دیپکا پڈوکون نے بالی وڈ، ہالی وڈ فلموںاور کمرشلز سے 11ملین ڈالرکمائے جو 70 کروڑ ہندوستانی روپے بنتے ہیں۔ دیپکا بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہےں لیکن ایمااسٹون گزشتہ سال 26 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ دنیا بھرکی اداکاراﺅں میں سرفہرست ہیں۔