کیلیفورنیا ....ناسا حکا م نے مریخ پر 2 اہم اور پراسرار چیزو ںکی تصاویر اتاری ہیں۔ لگتا ہے کہ ایک خلائی مخلوق کا کوئی گنبد ہے اور دوسرا اہرام کی طرح کی کوئی چیز ہے۔ اب یہ دونوں مقامات کے بارے میں مزید تجزیہ کیا جارہا ہے۔ ناسا نے سیارے سے ملنے والی یہ تصاویر یو ٹیوب چینل پر ڈالی ہیں اور چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی گول سی چیز ایک بڑا سا گنبد ہوسکتی ہے جبکہ مثلث نما چیز اہرام ہے۔وڈیو بنانے والوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ان تصاویر کیساتھ کوئی چھیڑچھاڑ نہیں کی گئی۔ جیسی تصاویر سیارے سے موصول ہوئیں ویسے ہی پیش کردی گئیں۔ ناقدین کا کہناہے کہ یہ ثبوت مشکوک ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ کوئی پہاڑیاں ہی ہوں۔ ابھی ان عجیب و غریب چیزوں پر مزید تحقیق کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ یو ٹیوب کا ایک چینل ”آرٹ الائن ٹی وی“ بھی مبینہ طور پر خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں کے بارے میں خبریں دیتا رہتا ہے اور اسی نے اب ناسا کے سیٹلائٹ سے ملنے والی چیزوں کے حوالے سے انکشاف کیا۔ اسی چینل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ گنبد نما کوئی چیز مصنوعی بھی ہوسکتی ہے۔