Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمینی ڈرون تیار

وارسا .... پولینڈ کے انجینیئروں نے ایک ایسا ڈرون تیا رکیا ہے جو اڑنے کے بجائے زمین پر رہ کر ہی کام کیا کریگا۔ یہ چٹانوں پر چڑھ سکے گا۔ زیر آب جاسکے گا اور حتی کہ اپنے بازو سے بھی کام لیا کریگا۔ اسے ” ٹرٹل روور“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ایسے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر ڈالے گئے ہیں جس سے آپ کو ئی بھی کام لے سکتے ہیں۔ اسی ٹیم نے دیگر ملکوں کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر مریخ پر چڑھنے والا روور کا ایک نمونہ تیار کیا تھا۔ ٹرٹل روور ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاسکے گا حتیٰ کہ اسے گاڑی میں بھی آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔ 1400ڈالر مالیت کا یہ ڈرون روور کیمرے سے لیس ہوگا جو تصاویر اتار کر بھیجا کریگا۔ اس کی مدد سے جنگلی حیات کی فوٹو گرافی کی جاسکے گی اورزیر آب مقامات کی تصاویر حاصل کی جاسکیں گی۔ اسے آپ کسی بھی جگہ کے معائنے او رتفریح کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: