نیویارک .... جب کوئی یہ کہے کہ امریکہ میں کن شہروں او رعلاقو ں کوزلزلے کا زیادہ خطرہ ہے تو فوری طور پر کیلیفورنیا او رپیسفک نارتھ ویسٹ کے شہرو ںکا خیال آتا ہے جہاں زلزلے آتے رہے ہیں لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیویارک سٹی میں کسی بھی وقت زبردست زلزلہ آسکتا ہے۔ شہر میں 1884ءمیں زلزلہ آیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ ہر 150سال بعد نیویارک میں ایسے زلزلے آتے رہے ہیں۔اسی تحقیق کی بنیاد پر لوگوں کا کہناہے کہ آئندہ بڑے زلزلے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ زیر زمین فالٹ پر نظررکھنے والے سائنس دانوں نے کہا کہ زلزلہ آنا اب زیادہ دیر کی بات نہیں۔ ماہر ارضیات ڈاکٹر جارج نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ زلزلے کی ایک لائن مین ہٹن میں 125ویں اسٹریٹ سے شروع ہوتی ہے۔ ماضی میں نیویارک میں چھوٹے موٹے زلزلے آتے رہے ہیں۔ اکتوبر 2001ءمیں 2.8شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ماہرین اب تک یہ پیشگوئی کرنے کے قابل نہیں ہوسکے کہ کب زلزلے آسکتے ہیں۔