یوٹیوب لائیو میں نئے فیچرز کا اضافہ
یوٹیوب نے اپنی لائیو اسٹریمنگ سروس میں نئے فیچرز کا اضافہ کردیا ہے۔اب الٹرا لو لٹینسی فیچر کے ذریعے کوئی بھی صارف لائیو ہوتے ہوئے اپنے سامعین سے زیادہ بہتر انداز میں بات چیت کر سکے گا۔ اس کے علاوہ لائیو اسٹریمنگ سروس میں نئے چیٹ ٹول بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔آئی او ایس آپریٹنگ استعمال کرنے والے صارفین بھی اپنے ڈیوائس سے لائیو ا سٹریمنگ کر سکیں گے۔الٹرا لو لیٹنسی فیچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ اس سے لائیو اسٹریم وڈیو محض چند سیکنڈ کی تاخیر سے ناظرین تک پہنچ سکے گی یعنی صارف ناظرین کی جانب سے کئے جانے والے سوالات اور دیئے جانے والے ردعمل سے فوری طور پر آگاہ ہوسکے گا۔اس فیچر کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے اور اس کے لئے کسی مخصوص سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں ۔نئے چیٹ ٹولز سے یوزر اپنی چیٹ فیڈ کو محض آ لٹ کا بٹن دبا کر پاز کر سکیں گے ،اس کے ساتھ ساتھ یوزر کسی بھی غیرمتعلقہ میسیج کو ہائیڈ، اپروول اور رپورٹ کرسکیں گے اور مخصوص الفاظ اور جملوں کو فیڈ سے بلاک بھی کر سکیں گے۔