یوٹیوب کی موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپ میں تبدیلیاں
یوٹیوب نے اپنی موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپ میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یوٹیوب کا لوگوبھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پچھلے لوگو میں ٹیوب پر بنے سرخ ڈبے کو نام کی ابتداءمیں شفٹ کر دیا گیا ہے جسکے اندر ویڈیو پلے کا نشان دیا گیا ہے۔موبائل ایپ میں نیویگیشن ٹیب کو اسکرین کے اوپر مستقل کر دیا گیا ہے تاکہ واپس ہوم پیج پر جانے میں آسانی ہو۔ اسکے ساتھ ساتھ لائبریری اور اکاؤنٹ ٹیب کو بھی مستقل جگہ دی گئی ہے۔ صارفین اپنی پسند کے مطابق کسی ویڈیو کے پلے بیک کو تیز یا آہستہ کر سکیں گے۔ یہ سہولت ڈیسک ٹاپ پر یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کو بھی حاصل ہو گی۔ مزید تبدیل یہ کی گئی ہے کہ اب صرف رائٹ اور لیفٹ سویپ کرنے پر اگلی یا پچھلی ویڈیو پر پہنچا جا سکے گا۔ڈیسک ٹاپ یوزرز کے لئے ویڈیو کا بیک گراؤنڈ ڈارک کر دیا جائے گا۔یہ تمام تبدیلیاں آج سے ہی صارفین دیکھ سکیں گے۔