گوگل کا نفرت انگیز یوٹیوب ویڈیوز کے خلاف ایکشن
گوگل نے نفرت انگیز اور انتہا پسند مواد بھیلانے والی یوٹیوب ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کو یوٹیوب سے ختم تو نہیں کیا جائے گا لیکن ان کو دیکھنے ، شیئر کرنے اور ان کے ذریعے کمائی کرنے پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔ مذہبی یا نسلی تعصب سے متعلقہ مواد رکھنے والی ویڈیوز پر انتباہی نوٹ چسپاں کر دیا جائے گا اور ان پر کمنٹ کا آپشن بھی نہیں دیا جائے گا ۔ ان ویڈیوز کو با ٓسانی ڈھونڈنا ممکن نہیں ہو گا اور نہ ہی انہیں ریکومنڈڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔