پیرس۔۔۔۔پیرس میں گلاسگو جانے والے طیارے کی پرواز میں اس وقت تاخیر ہوگئی جب ایک مسافر نے طیارے میں بچھو کو دیکھ لیا۔ فوری طور پر مسافروں کو اتارا گیا اور جراثیم کش دوائیں چھڑکنے کا حکم دیا گیا۔ایزی جیٹ ایئر لائنز کا طیارہ پرواز کیلئے بالکل تیارتھا۔متعدد مسافر سوار بھی ہوچکے تھے۔اس واقعہ کے بعد تمام مسافروں کواتار کر ہوٹل پہنچا دیا گیا۔اس سال اپریل میں یونائٹیڈ ایئرلائنز کے مسافر طیارے میں بچھوکے ڈنک مارنے کے نتیجے میں ایک مسافر متاثر ہوا تھا۔