مرکزی پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا ناگزیر،وزیر داخلہ
نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی پولیس دستوں کو جدید ہتھیاروں ، آلات اور دیگر سازو سامان سے لیس کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین آلات کی کمی کے باعث مرکزی پولیس فورسز کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہیں جدید اور ہلکے ہتھیار، بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ وغیرہ فراہم کئے جائیں۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی پولیس دستے کو بھی ہرقسم کے راستوں اور سڑکوں پر چلنے والی بکتر بند گاڑیوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل جرائم کرنیوالے جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ ہوچکے ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کو بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا۔