Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن میں 3ٹرینیں پٹری سے اترنے کا ماجرا کیا ہے؟

نئی دہلی۔۔۔۔رانچی سے دہلی آرہی راجدھانی ایکسپریس کا انجن اور پاور کوچ پٹری سے اترگئے۔ اس حادثے میں کسی کے زخم ہونے کی اطلاع نہیں ۔ یہ حادثہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے قریب شیواجی برج کے قریب پیش آیا۔دوسری جانب سون بھدر میں پھپھرا کنڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان شکتی پنج ایکسپریس ٹرین کی 7بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم اس حادثے میں بھی کسی کی ہلاکت کی خبر نہیں ۔اس واقعہ کے بعد دھنباد سے ڈی آر ایم اے کے اکھیری سمیت ریلوے حکام اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر لاکر ٹرین سے جوڑدیا گیا اورٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔دریں اثناء سون بھدر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرمود کمار اپادھیائے نے بھی موقع پر پہنچ کر مسافروں سے ملاقات کی اور انتظامیہ کو امدادی کاموں میں تعاون کا حکم دیا۔ ڈی آر ایم اے کے اکھیری نے کہا کہ بادی النظر میں حادثہ کی وجہ ڈپارٹمنٹ کی غفلت ہے ۔

شیئر: