بالی وڈ اداکار اکثر و بیشتر اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے رہتے ہیں اور ایسے ہی ایک راز سے رشی کپور نے پردہ اٹھا کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور ان کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ان کے والد اور لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اپنی آپ بیتی میں سنجے دت سے متعلق ایک راز افشا کیا ہے جس میں انہوں نے یہ بتا کر مداحوں کو حیران کیا کہ سنجے دت نے انہیں مارنے کا ارادہ کیا تھا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کی اس بات کی تصدیق بالی وڈ کے ویلن گلشن گروور نے ایک انٹرویو میں بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ سنجے دت ماضی کی اداکارہ کے بہت قریب تھی ۔ انہیں ایسا لگا کہ شایدرشی کپور بھی اس اداکارہ سے روابط بڑھا رہے ہیں۔گلشن نے کہا کہ سنجے دت نے میرے ساتھ رشی کپور کے گھر جا کر اسے مارنے کا ارادہ کیا لیکن ان کی منگیتر نیتو سنگھ نے ،جو اب ان کی بیوی ہیں،انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ رشی کپور کا مذکورہ اداکارہ کے ساتھ کوئی افیئر نہیں چل رہا جس پر سنجو نے اسے مارنے کا ارادہ ترک کر دیا۔