Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشی کپور نے 65 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ فلموں کے معروف اداکار رشی کپورنے زندگی کی 65 بہاریں دیکھ لیں۔اس عمر میں بھی وہ اپنی بہترین اداکاری سے فلموں میں جان ڈال دیتے ہیں۔1970ءکی دہائی میں اداکاری کا آغاز کرنےوالے رشی کپور ماضی کے معروف لیجنڈ اداکار راج کپور کے بیٹے ہیں جنہوں نے چائلڈ اداکار کے طور پراپنے والدکی فلم ' میرانام جوکر' سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھاتھا۔ رشی کپور بالی وڈ انڈسٹری کے 70ءکی دہائی کے معروف ہیرو سمجھے جاتے ہیں۔اسی دہائی میں ان کی فلم بوبی بے حد مقبول ہوئی تھی جس میں ڈمپل کپاڈیہ ان کی ہیروئن تھیں۔ انہوں نے درجنوں کامیاب فلمیں دیں اور بہترین اداکاری پر کئی بڑے ایوارڈ اپنے نام کئے۔ وہ گزشتہ برس 'کپور اینڈسنز' میں نظرآئے تھے۔ ان کی نئی فلم ' پٹیل کی پنجابی شادی' رواں برس ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 

شیئر: