Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی میں خود نہیں آیا مجھے دھکا دیا گیا ہے، نجم سیٹھی

لاہور:چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر کرکٹ کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا اس لئے پی ایس ایل کے دوران جو کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے ان کے خلاف ایکشن لینا ضروری تھا۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں خود نہیں آیا مجھے دھکا دیا گیا ہے، پی سی بی میں4 سال ہوگئے ہیں،اب ڈبل پی ایچ ڈی ہو گیا ہوں،مجھے پی سی بی کا آئین بنانے اور الیکشن کروانے کے لئے بھیجا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جنوری، فروری میں پی ایس ایل کے میچز کرانے کا ارادہ ہے۔کراچی کے حالات ٹھیک نہیں تھے اب صورتحال بہتر ہوچکی ہے۔ورلڈ الیون کے بعد سیکیورٹی ٹیم کو کراچی کا دورہ کرائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں کوئی کرکٹ اکیڈمی نہیں تھی، شہرمیں اسٹیڈیم کی حالت بری تھی، بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو سکتی تھی،ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے کراچی اسٹیڈیم ٹھیک کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی ایسا ادارہ ہے جو حکومت سے کچھ نہیں لیتا،خود کماتا اور استعمال کرتاہے۔

شیئر: