فٹ بٹ اسمارٹ واچ سے شوگر لیول چیک کریں
فٹ بٹ آئونک اسمارٹ واچ اب گلوکوز مانیٹرنگ ڈیوائس بنانے والی کمپنی ڈیکسکام کی شراکت سے ایسی اسمارٹ واچ بنانے جا رہی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو شوگر لیول چیک رکھنے میں مدد دے گی۔ دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ واچ 2018 تک صارفین کے لئے پیش کر دی جائے گی اور مستقبل میں بھی دونوں کمپنیاں شوگر کے مریضوں کے لئے باہمی شراکت سے دیگر مینیجمنٹ ٹولز بنائیں گی۔اس اسمارٹ واچ سے اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 400 ملین سے زائد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں ۔ ایسے افراد کو مسلسل خون میں گلوکوز کی شرح کو مانیٹر کرنا پڑٹا ہے، اسی لئے مختلف کمپنیاں ایسی ڈیوائس بنانے کی کوششوں میں ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ بیماری کے خلاف معاونت بھی فراہم کر سکیں۔