کراچی... پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اتوار کو علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹر عاصم غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دبئی لندن گئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت اور سپریم کورٹ نے حکومت کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے اپنا نام نکالنے سے متعلق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کئی امراض لاحق ہیں علاج نہ ہوا تو انہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم طبی بنیادوں پر ضمانت کے حقدار نہیں۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔ عدالت کے حکم کے مطابق علاج کے بعد 7 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔