Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگل مردبڑھاپے میں زیادہ کمزور

کولمبیا۔۔۔۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مرد جو سنگل اور مطلقہ ہوتے ہیں بڑھاپے میں دیگر مردوں کے مقابلے میں 4گنا زیادہ کمزور ہوتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ مل کر رہیں تو ان کی جسمانی صحت 3.6فیصد زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ ان کی ٹانگوں میں چلنے کی قوت ہو اور مجموعی طور پر اچھی صحت کی وجہ سے زیادہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔ایسے سنگل مرد زیادہ تر امراض میں گھرے ہوتے ہیں ۔انہیں ذیابیطس کی بیماری بھی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے یہ مزید بیمار اور کمزورہوجاتے ہیں۔اپنی کمزوری کی وجہ سے روز مرہ زندگی میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے  اور یوں ان کی صحت زوال جاری رہتا ہے۔ ماہرین نے ایسے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورزش کرکے اپنی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے ریسرچرز نے 65یا اس سے زیادہ عمر کے 5086افراد کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جس سے یہ پتہ چلا کہ یہ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

شیئر: