Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، شعیب ملک

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا پاکستان کا دورہ انتہائی خوش آئند، اچھاہے۔ اس سے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی۔قذافی اسٹیڈیم ہمارا ہوم گراونڈ ہے اور کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے بھی آگاہی حاصل ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی میںکامیابی کے بعد ٹیم کامورال بلند ہے اور ورلڈ الیون کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آزادی کپ کا انعقاد بہترین اقدام ہے۔ ورلڈ الیون کی ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور ان کی آمد سے ملک میں عالمی کرکٹ کی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ا سپیشلسٹ نہیں 14میں سے 12کھلاڑی ایسے ہیں جو لیگز کھیلتے ہیں اور ان کا ٹی ٹوئنٹی کا تجربہ ہے ۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم مضبوط ہے تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ہوم گراونڈ پر مایوس نہیں کرےںگے اورشائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت سینئر کھلاڑی بہت زیادہ دبا وبھی ہوتا ہے لیکن ہم نے بھرپور تیاری کررکھی ہے اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی اپنے تجربے کی روشنی میں بیٹنگ سے متعلق ٹپس دی ہیں۔انہوںنے ہوم سیریز نہ ہونے کے باعث ملک میں کھیلنے میںمشکلات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ درست ہے لیکن حال ہی میں سپر لیگ کا فائنل یہاں کھیلا گیا ہے جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے میچز بھی ہوتے ہیں ،پاکستانی کھلاڑی گراونڈ پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں اس لیے انہیں کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوںنے 2023ءتک کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک پرفارمنس دے سکا کرکٹ کھیلوں گا ۔ 2023ءتک شاید میرا بیٹا کرکٹ کے میدان میں آجائے گا۔ انہوںنے ثانیہ مرزا کے میچز دیکھنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ اب تو اتنا میڈیا ہو گیا ہے کہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ کون کہاں کھیل رہا ہے۔ ثانیہ مرزا یوایس اوپن کھیل رہی ہے لیکن جب انہیں موقع ملتا ہے وہ میرے میچز دیکھتی ہیں اور اسی طرح میں بھی موقع میسر آنے پر ان کے میچز دیکھتا ہوں۔

شیئر: