Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کی عالمی برادری پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے حق میں نہیں، رمیز راجہ

لاہور :سابق قومی کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد محض ایک ٹور نہیں بلکہ کرکٹ کی عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے ،دورے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی جس کا تمام تر کریڈٹ آئی سی سی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی جاتا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جب پاکستان ٹور کے لئے ورلڈ الیون کا اعلان ہوا تو یہ موجودہ حالات میں محض ایک دورہ نہیں بلکہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ کرکٹ کی عالمی برادری پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے حق میں نہیں اور ان کی یہ کاوش پاکستان میں بین الاقوامی میچوں کے نئے سرے سے اجراءکے لئے معاون ثابت ہو گی جس کے لئے آئی سی سی اور وہ غیر ملکی کھلاڑی سراہے جا سکتے ہیں جنہوں نے اپنے خاندانوں اور دوستوں کی آراءکو بالائے طاق رکھتے ہوئے وسیع تناظر میں دلیرانہ فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وسیع تناظر یہی ہے کہ ”آپ کو ہماری اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے “ اور کرکٹ کا کھیل اسی نکتے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی بقاء تلاش کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ملک میں کرکٹ کی بحالی کا کیس ملک سے باہر متاثر کن کھیل کی بنیاد پر لڑا ہے اور اس کا مقصد محض یہی نہیں کہ پاکستانی کھلاڑی اپنے ہم وطنوں کے سامنے کھیل سکیں بلکہ اس کا سبب یہ بھی ہے کہ ملک میں ابھرنے والے کھلاڑیوںکے سامنے اب کوئی آئیڈیل نہیں رہا جس کو دیکھ کر وہ اپنے اندر کھیل کا جذبہ بیدار کر سکیں۔ 

شیئر: