Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارٹی فنڈنگ کیس،تحریک انصاف کو ایک اور مہلت

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو18ستمبر تک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا تحریک انصاف نے پیر کو بھی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے کی نقل تو موصول ہوچکی ہے۔ 4 سال سے ہمارا وقت ضائع ہورہا ہے۔تحریک کی جانب سے ایک دن ایک وکیل آتا ہے۔ دوسرے دن دوسرا، 3 سال سے آپ کا موقف کیا ہے یہ واضح نہیں ہوسکا۔آپ نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ کا رنگ بنا رکھا ہے۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی فریق سے تفصیلات شیئر نہیں کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ پہلے ریکارڈ تو جمع کرائیں پھر کسی فریق کو تفصیلات دینے کا سوال پیدا ہوگا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو18ستمبر تک اکاو نٹس کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اکاونٹس کی تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تواکبر ایس بابر کی دونوں درخواستوں کو درست تصور کیا جائے گا۔ 

 

شیئر: