تہران/ اسلام آباد...وفاقی وزیر خارجہ خوا جہ آصف نے پیر کو تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر تہران پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ہمراہ ہیں۔ پاک، ایران تعلقات، عالمی اور خطے کی صورت حال اور امر یکہ کی نئی افغان پالیسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ آصف نے ایرانی صدر کو پاکستانی قیادت کاخصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔قبل ازیں خواجہ آصف نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔