Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد...سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے میانمار سے تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تجویز دی ہے۔ سینیٹ میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ سینیٹر نسرین جلیل کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے وزیر اعظم شاہد خاقان سے سینیٹ میں پاکستان کے موقف سے متعلق آگاہ کرنے اور معاملے کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔کمیٹی اراکین نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف میانمار کی رہنما اور نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی خاموشی سے مایوسی ہوئی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے میانمار کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاوں سے متعلق مذاکرات موخر کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ میانمار کے ساتھ فوجی ساز و سامان کے شعبے میں تعاون سے متعلق مذاکرات روک دئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے فوری طور پر امداد روانہ کی جائے۔

 

شیئر: