Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان میں سالانہ 11.5لاکھ بچوں کی اموات، یونیسیف

نئی دہلی۔۔۔۔معیاری صحت خدمات ٹیکوں،انفیکشن سے تحفظ کا مناسب انتظام نہ ہونے اور پیدائشی نقائص کے باعث ہرسال 11.5لاکھ بچے 5سال کی عمر تک پہنچے سے قبل ہی فوت ہوجاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بچہ فنڈ(یونیسیف) کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں بچوں میں شرح اموات 58فیصد زیادہ ہے۔ہندوستان میں 5سال سے کم عمر کے 5.11لاکھ بچوں کی ہر سال موت ہوجاتی ہے۔ ان میں  نوزائیدہ کی تعداد6.60لاکھ ہے اور پیدا ہونے کے بعد مرنیوالے بچوں کی تعداد 0.748لاکھ ہے۔یونیسیف کی یہ رپورٹ اترپردیش ، جھارکھنڈ، راجستھان اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں حالیہ دنوں میں مناسب طبی سہولتوں کے فقدان اور اسپتالوں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نومولود بچوں کی ہلاکت کے تناظر میں نہایت اہم ہے۔

شیئر: