چین میں تمباکو نوشی کے خاتمے کیلئے برطانوی امداد
لندن۔۔۔۔برطانیہ غیرملکیوں کو جو امداد دیتا ہے اس میں سے کچھ تر امداد چین کو تمباکو نوشی ترک کرنے کی مد میں دی جاتی ہے جبکہ ہندوستان میں گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے جائزے کی تیاری کیلئے رقم دی گئی جو 537717پونڈ تھی۔ گوبل چیلنجز ریسرچ فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امداد غریب ملکوں کو تو بہت کم دی جاتی ہے ۔وزراء پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے بین الاقوامی ریسرچ پروجیکٹ میں سے 1.5ملین پونڈ کی رقم کم کردی اور ایسے ملکوں کو دی گئی جنہیں ان کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین کی یونیورسٹی کو گوانگژو صوبے میں تارکین مزدوروں میں سگریٹ نوشی کی عادت ختم کرنے کے منصوبے کیلئے امداد دی گئی۔پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کو صرف اس مدمیں 121403پونڈ دیئے گئے کہ اسکول کے بچوں میں مشروبات پینے کی عادت میں کیسی کمی لائی جائے جبکہ ہندوستانی گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے ماحول دوست فضا پیدا کرنے کی غرض سے 537717پونڈ دیئے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ساری رقم جلدبازی میں جاری کی گئی۔