موبائل پھٹنے سے 2ہلاک، 2زخمی
جازان.... جازان ریجن کے ایک قریہ میں چارجنگ کے دوران موبائل پھٹنے سے 2شہری ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو امیر محمد بن ناصر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ بدھ کی صبح ایک سعودی کے گھر میں دھماکے کی آواز آئی تو پتہ چلا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کام کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کی موت واقع ہوگئی ہے۔ موبائل پھٹ گیا تھا۔ اسکی بیٹی بھی اس دھماکے میں شدید زخمی ہوئی تھی۔ کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاکر وہ بھی چل بسی جبکہ اس کی بیوی اور بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔