Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان: پولیس فوبیا کے علاج کی خاطر تھانے میں مدارات

عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں مقیم پاکستانی بچی ایک نادر الوقوع قسم کے نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوگئی۔ اسے پولیس کی وردی میں ملبوس کسی بھی شخص کو دیکھ کر خوف محسوس ہوتا تھا۔ ماہرین نے اسے ’’پولیس فوبیا‘‘ کا عارضہ قرار دیا۔ بچی کے والدین نے اس عارضہ کا علاج کرانے کے لئے ماہرین نفسیات سے رجوع کیا جنہوں نے اسے تھانے لے جانے اور وہاں پولیس والوں سے ملاقات کرانے نیز ان کے طرز عمل سے آگہی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ والدین اسے عجمان کے ایک تھانے لے گئے جہاں پولیس والوں نے اس بچی کو خوش آمدید کہا ، اس کی خاطر مدارات کی اور تحائف سے نوازا۔ بچی پولیس والوں کا یہ طرز عمل دیکھ کر خوش ہوئی اور اس کے دل سے سرکاری اہلکاروں کا خوف بہت حد تک دور ہوگیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: