Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردوں کی سرپرستی پر قطر کیخلاف مزید شواہد

جدہ .... 11ستمبرکے طیارہ حملوں پر 16برس گزرجانے کے باوجود قطر القاعدہ تنظیم کی سرپرستی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ شکلیں تبدیل ہوئی ہیں۔ دہشتگردی کا سلسلہ جوں کا توں باقی ہے۔16برسوں کے دوران 11ستمبر کے طیارہ حملوں میں قطری نظام کے ملوث ہونے کے نت نئے شواہد منظر عام پر آئے ہیں۔ قطر نے القاعدہ کیلئے عطیات جمع کئے۔ یہ بات 2009ءمیں شائع ہونے والی امریکی رپورٹوں میں بتائی گئی ہے۔ اسامہ بن لادن نے نویں عشرے کے وسط میں قطر کا دورہ 2بار کیاتھا۔ علی عبداللہ بن خالد نے میزبانی کی جو وزیر مملکت برائے امور اوقاف و اسلامی امور کے منصب پر فائز تھے۔ بعد میں وہ وزیر داخلہ بھی بنے۔ امریکی سیکیورٹی ریسرچ سینٹر نے 2014ءمیں واضح کیا کہ قطر کے 20باشندے بڑے دہشتگردوں کی مالی اعانت کررہے ہیں۔
 

شیئر: