لندن..... فاسٹ فوڈ کی کارکردگی کے بارے میں شکایات اکثر سنی جاتی رہی ہیں ۔ تاہم تازہ ترین اطلاع کے مطابق ان کمپنیوں کے مالکان بڑی دیدہ دلیری سے گاہکوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور وہ چیزیں گاہکوں کو دینے سے گریز کرتے ہیں جس کا اعلان وہ اکثر اپنے اشتہارات وغیرہ میں کرتے رہتے ہیں ۔ فاسٹ فوڈ میں ایک چیز ڈیپ فرائی ہوتی ہے جس کےلئے اچھے خاصے تیل کی ضرورت ہوتی ہے اور تبھی کوئی چیز اچھی طرح تلی جاسکتی ہے ۔ مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک مشہور فاسٹ فوڈ کمپنی کے سابق ملازم کا کہنا ہے کہ ان کے مالکان انہیں گاہکوں کے ساتھ دھوکہ دہی پر آمادہ کرتے رہے ہیں ۔ مالکان کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ وہ کم سے کم تیل خرچ کریں اور زیادہ سے زےادہ منافع کمائیں جبکہ بڑے آرڈرز کے تحت کارٹن بھرتے وقت بھی انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ چیزیں اس طرح بھری جائیں کہ کم سے کم چیزوں میں ہی کارٹن بھرا ہوا نظر آنے لگے ۔