رچرڈزبے،جنوبی افریقہ..... جنوبی افریقہ کے کوازولونٹال صوبے کے اس علاقے میں ایک ٹیچر کی سفاکی کا ہولناک مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ عیسیخانی کے علاقے میں قائم ہائی اسکول میں پیش آنےوالا یہ واقعہ بہت جلد وائرل ہو گیا ہے کیونکہ اس میں انسانیت اور استادی دونوں کی سفاکی اور تذلیل نظر آتی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ 20سال قبل حکومت نے اسکولوں میں بچوں کی پٹائی پر سخت پابندی لگا دی تھی مگر ملک میں کئی علاقے اب بھی اےسے ہیں جہاں بچوں کو جانور کی طرح پیٹا جاتا ہے او ر تازہ ترین واقعہ اسی قسم کی مثال ہے ۔ جاری ہونیوالی ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ پہلے غصے سے بے قابو نظر آنیوالا ٹیچر ایک لڑکی سے کچھ پوچھتا ہے اور پتہ نہیں لڑکی کیا جواب دیتی ہے کہ اس کا غصہ اور بھی بڑھ جاتا ہے اور پھر بچی کی اندھا دھند پٹائی شروع کر دیتا ہے ۔ یو ٹیوب پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے ہم جماعت دوسرے بچے بھی اس سے ہمدردی جتانے کی بجائے قہقہے لگاتے نظر آتے ہیں ۔