Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کس طرح سیلفی لیتے ہیں؟

فلوریڈا.... فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہناہے کہ خواتین ہمیشہ موبائل فون کو اپنے ہاتھ سے بلند کرکے سیلفی لیتی ہیں جبکہ مرد سامنے سے ہی سیلفی اتارتے ہیں اور یوں وہ جنس مخالف کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اونچائی سے سیلفی لینے کا مقصد خواتین کیلئے کسی کو متاثر کرنا نہیں بلکہ خوبصورت نظرآنا ہے۔نفسیات دانوں نے بتایا کہ مرد اور خواتین دونوں ہی مختلف اینگل سے تصاویر اتارا کرتے ہیں۔خواتین اور مرد انجانے میں ایک ارتقائی نظریہ پر عمل درآمد کررہے ہوتے ہیں۔ اگرچہ دوسروں کو متاثر کرنے کا خیال انکے دل میں چھپا ہوتا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ اگر انہیں جنس مخالف کو متاثر کرنا ہو تو وہ صرف ایک ہی اینگل سے تصویر اتارتے ہیں لیکن اگر اپنے ہی لوگوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو پھر انکا اینگل مختلف ہوتا ہے۔ خواتین ہمیشہ دوسری خواتین کو متاثر کرنے کیلئے سیلفی بناتی ہیں۔

شیئر: