Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کے متوالوں کا ہاشم آملہ سے اظہار محبت

 
کراچی: جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے خوبصورت بلے باز ہاشم آملہ ورلڈ الیون کے ساتھ آزادی کپ میں اپنے جوہردکھانے پاکستان پہنچے تو ان کے نام کی کار بھی کراچی کی سٹرکوں پر آ گئی۔ ہاشم آملہ سے ہے دل کا معاملہ، جبھی تو ان کے متوالوں نے سجائی ہاشم آملہ کار۔ کراچی کے کرکٹ دیوانے کا ہاشم آملہ سے محبت کا انوکھا انداز۔گاڑی پر ان کی تصویریں لگائیں اور ہاشم آملہ کے نعرے بھی خوب بلند کئے۔ یہی نہیں جنوبی افریقن کرکٹر کو گاڑی ساتھ لے جانے کی بھی پیشکش کر دی۔کراچی کی سڑکوں پر فراٹے بھرتی ہاشم آملہ کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ گاڑی کے مالک کاشف تسلیم کو مایہ ناز بیٹسمین سے ملنے کی بھی خواہش ہے۔

شیئر: