مشرقی جاپان میں زلزلہ
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
ٹوکیو ۔۔۔۔۔مشرقی جاپان میں زلزلے کے شدت جھٹکے محسوس کئے گئے۔جاپان کی موسمیاتی سائنس ایجنسی نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح 9 بج کر 27 منٹ پرآنے والا زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز شمالی سیٹماما صوبہ میں زیر زمین 50 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔اب تک سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اورفوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔