Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق کیلئے اسپرٹ آف دی کرکٹ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو امتیاز احمد اسپرٹ آف دی کرکٹ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔لاہور کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب میں ورلڈ الیون میں شامل انٹرنیشنل کرکٹرز، آئی سی سی کے نمائندے، پی سی بی آفیشلز اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق کو امتیاز احمد اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ یونس خان اور شاہد آفریدی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ یاسر شاہ ٹیسٹ، بابر اعظم ون ڈے، عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ حسن علی اور شاداب خان کو ملا۔ سرفراز احمد اور اظہر علی سال میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کا ایوارڈ لے اڑے۔

شیئر: