Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح کا مشن آگے بڑھانا میری ترجیح ہے، سرفرازاحمد

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق کےساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی کامیابیوں کو آگے بڑھانا میری ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا کپتان بننے کا کبھی سوچا تک نہیں تھا اور اب تینوں فارمیٹس میں ٹیموں کی قیادت کرنا خواب جیسا لگتا ہے ۔ سابق کپتان مصباح الحق نے جس انداز سے پاکستان کی قیادت کی اس کیلئے انہیں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ توقعات کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے کیونکہ کپتان کی حیثیت سے ابھی میرے کیریئر کا آغاز ہے اور مجھے بخوبی علم ہے کہ ابھی کئی سخت اور مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ کپتان نے کہا کہ اگر وہ مصباح الحق کے مشن کو آگے لے جانے میں سرخرو رہے تو یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اور ان سے جو کچھ بھی سیکھا اس کا حق ادا ہو جائے گا۔

شیئر: